آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کا مشن،
سنگین بیماریوں سے نبرد آزما پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے طبی اخراجات کیلئے 16 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری،
لاہور 20 اکتوبر : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم اور مسلسل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سنگین بیماریوں سے نبرد آزما پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے طبی اخراجات کیلئے 16 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کر دئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل فہیم احمد کو اہلیہ کے علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، راولپنڈی پولیس کے ڈی ای او محمد احسن کو ٹانگ کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، لاہور پولیس کے انسپکٹر نوفل ظہور کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، ملتان کے کانسٹیبل مشکور احمد کو نفسیاتی عارضے کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، سلمان علی دفتری کی اہلیہ کو ٹیومر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، جونیئر کلرک حافظ محمد حسنین کو گردوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری ہوئے ، ہیڈ کانسٹیبل زاہد بشیر کو اہلیہ کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد منظوری دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی آر پی اوز ، ڈی پی اوز فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ کیسز فنڈز اجراء کیلئے مکمل دستاویزات کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس بھجوائے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1034)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, October 20, 2024