Oct 18, 2024
پولیس ملازمین کے دماغی فالج (سیریبل پالسی) کا شکار بچوں کا بہترین علاج معالجہ جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھرڈ کوارٹر ہیلتھ وظائف کی رقوم والدین کو جاری کر دی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سیریبل پالسی کا شکار 616 بچوں کو 10 ہزار روپے ماہانہ فی کس کے تناسب سے طبی اخراجات کی ادائیگی کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ جولائی تا ستمبر اخراجات کیلئے 30 ہزار روپے فی کس، مجموعی طور پر 61 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں، دماغی فالج سے متاثرہ ہر بچے کو 10 ہزار روپے ماہانہ،01 لاکھ 20 ہزار روپے سالانہ دئیے جا رہے ہیں۔
(روز نامہ جہان پاکستان)
************************
