Oct 18, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس جرائم کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کیلئے پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس پر یکساں توجہ دے رہی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے پولیسنگ بہتر، پیشہ ورانہ ورکنگ میں مزید آئی ٹی اصلاحات ہوئی ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آئندہ سال جون تک صوبے کے تمام اضلاع کم لاگت میں سیف سٹی ٹیکنالوجی پر منتقل ہونگے جس سے انسداد جرائم، ٹریفک مینجمنٹ سمیت پولیسنگ کے تمام امور میں خصوصی مدد و سہولت میسر آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں 41 ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا، 41 ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد میں 05 خواتین سمیت 13 افسران شامل تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے افسران سے خطاب کرتے ہوئے سوالات کے جوابات بھی دئیے، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے وفد کو پنجاب پولیس کے آپریشنز، انویسٹی گیشن امور، پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس بارے آگاہ کیا،انہوں نے پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، تحفظ مراکز اور میثاق سنٹر سمیت دیگر جدید پراجیکٹس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی،ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے زیر تربیت افسران کو پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے جاری اقدامات بارے آگاہ کیا وفد میں شامل افسران کو سنٹرل پولیس آفس پولیس میوزیم، غازی و شہدا وال سمیت دیگر حصوں کا وزٹ بھی کروایا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کی سربراہ کو پنجاب پولیس کا اعزازی سووینئربھی دیا۔
*********************
