انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے،آئی جی

Oct 17, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں افسر وں کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ صوبہ بھر میں منظم جرائم کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ منشیات کی لعنت کو جڑ سے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں ۔ اجلاس میں شریک افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بریفنگ دی ۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، اور ریلیف کے احکامات جاری کئے۔آئی جی نےمختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے 21لاکھ سے زائد مزید فنڈز جاری کر دیئے ۔

(روز نامہ جنگ)

*************************