گجرات میں دوران احتجاج نجی کالج کے گارڈ کے بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کا معاملہ،

گجرات میں دوران احتجاج نجی کالج کے گارڈ کے بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کا معاملہ،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گجرات میں دوران احتجاج 01 طالبعلم کے دھکا دینے سے نجی کالج کے گارڈ کے بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او گجرات کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تشدد، جلاو گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ ڈی پی او گجرات نے کہاکہ دھکا دینے والا طالب علم پولیس حراست میں ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1023)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, October 16, 2024