قیدیوں کی عدالتی پیشی پر آمدورفت کیلئے پولیس پریزن وینز کی اپ گریڈیشن کا پراجیکٹ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت جدید سہولیات سے آراستہ پولیس پریزن وین کا معائنہ کیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قیدیوں کی عدالتی پیشی پر آمدورفت کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تیار کردہ پولیس پریزن وین کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ عمران محمود نے پریزن وین کی اپ گریڈیشن بارے آگاہ کیا، آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام پریزن وینز کو قیدیوں کی سہولت اور تحفظ کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، لاہور سمیت تمام اضلاع میں پریزن وینز میں جدید ترین جی پی آر ایس اور ٹریکر سسٹم لگائے جا ئیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے پولیس پریزن وینز کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے درکار فنڈز بارے سمری تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پولیس پریزن وینزکی اپ گریڈیشن کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے گا، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکشن عمران احمر نے پولیس پریزن وین کی تعداد اور اپ گریڈیشن کیلئے درکار وسائل بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی عدالتی پیشی پر آمدورفت کیلئے پولیس پریزن وینز کی اپ گریڈیشن کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں موجود تمام وینز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر، ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری، اے آئی جی لاجسٹکس سید کرار حسین سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1022)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, October 16, 2024