سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، اور ریلیف کے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، اور ریلیف کے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیور کانسٹیبل ارشد علی (مرحوم) کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف دینے کی ہدایت کی، انسپکٹر محمد اکرم کی شیخوپورہ سے گجرات تبادلے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے
لاہور پولیس کے اے ایس آئی رفاقت علی کی شیخوپورہ تبادلے کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انورنے زینب بی بی کی تبدیلی تفتیش کی درخواست پر ڈی پی او اوکاڑہ کو ریلیف کی ہدایت۔آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل شبیر حسین شہید کے بیٹے کی شہید کلیم پر بطور کانسٹیبل بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ ڈرائیور کانسٹیبل ارشد علی کی اہلیہ کی جانب سے خاوند کی پنشن واجبات ادائیگی کی درخواست پر ڈی پی او وہاڑی کو ریلیف کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تمام درخواستوں پر فوری ایکشن سے ملازمین کو ریلیف کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سپروائزری افسران درخواستوں پر فوری ایکشن لے کر رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1021)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, October 16, 2024