آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل مصروف عمل
مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ سے زائد مزید فنڈز جاری۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ سے زائد مزید فنڈز جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے انڈر آفیسر عمران خان کو کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ سینئر کلرک محمد اسرار الحق کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے،ملتان کے انسپکٹر ہارون الہی کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد عمران کو کینسر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے کانسٹیبل ذیشان اکرم کو آنکھ کے آپریشن کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل احمد شیر اور اے ایس آئی محمود احمد کو طبی عارضوں کے علاج کیلئے 75 ہزار روپے فی کس جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے کانسٹیبل علی رضا کو ٹانگ فریکچر کے علاج کیلئے 50 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ طبی مسائل سے دوچار پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی میں کمی نہ آنے پائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1020)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, October 16, 2024