سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک کرائم میٹنگ

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک کرائم میٹنگ
لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم جرائم کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم جرائم کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ موثر تفتیش سے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانا جرائم کنٹرول کا اصل فارمولا ہے، منشیات کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال، املاک اور قانون کی پاسداری کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، اور ڈی پی اوز شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کیلئے آپریشنز کی خود نگرانی کریں، تمام اضلاع میں شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے، تمام پٹرولنگ ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آج سنٹرل پولیس آفس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے مختلف ریجنز اور اضلاع میں امن و امان اور جرائم صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے اہم ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں شریک افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بریفنگز پیش کیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، اے آئی جی ڈویلپمنٹ،  اے آئی جی آپریشنز اور ڈی پی او سرگودھا اجلاس میں موجود تھے جبکہ آر پی او راولپنڈی، ڈی آئی جی پی ایچ پی، ڈی آئی جی ایلیٹ سمیت مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1019)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, October 16, 2024