رواں سال ‘ مطلوب ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد مجرم گرفتار

Oct 16, 2024

لاہور(نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں مطلوب ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں۔رواں سال صوبہ بھر میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 99 ہزار 683 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے، گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 17290، بی کیٹیگری کے 82393 اشتہاری شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 55 ہزار سے زائد عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے،اے کیٹیگری کے 4858 اور بی کیٹیگری کے 50979 عدالتی مفروران شامل ہیں۔سنگین جرائم میں مطلوب 83 سے زائد اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 57 ہزار سے مجرمان گرفتار کئے گئے۔21306 اشتہاری مجرمان، 24767 عدالتی مفرور اور 11 ہزار سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************