لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے نبرد آزما بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے مسلسل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئی جی نے کہاکہ تھیلیسمیا کا شکار 154 بچوں کو 15 ہزار روپے ماہانہ فی کس کے تناسب سے طبی اخراجات کی ادائیگی کی گئی ہے، جو جولائی تا ستمبر اخراجات کیلئے 45 ہزار روپے فی کس جبکہ مجموعی طور پر 69 لاکھ 53 ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تھیلیسمیا سے متاثرہ ہر بچے کو 15 ہزار روپے ماہانہ اور01 لاکھ 80 ہزار روپے سالانہ دئیے جا رہے ہیں،مریض بچوں کے بلڈ ٹرانسفیون کے لئے سندس، فاطمید، النور فاؤنڈیشن سمیت مختلف اداروں، ہسپتالوں سے معاہدے کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تھیلیسیمیا ایک کڑا چیلنج ہے، والدین کے تعاون سے بیماری کو شکست دیں گے۔
(روز نامہ جنگ)
**********************
