Oct 15, 2024
(مدثر حسین سے)پنجاب پولیس کو دوسری سہ ماہی کا 36 ارب کا بجٹ جاری،پہلی کی نسبت دوسری میں 18 ارب روپے کا بجٹ کم کردیا گیا۔ حکومت نے دوسری سہ ماہی میں لاہور سمیت تمام اضلاع کیلئے 25 ارب کا فنڈز جاری کئے ہیں۔سپیشل برانچ کیلئے ایک ارب 18 کروڑ ،سی ٹی ڈی پولیس کیلئے ایک ارب 43 کروڑ جاری کئے گئے ۔پہلی سہ ماہی میں پنجاب پولیس کو 54 ارب کا بجٹ جاری کیا گیا تھا۔حکومت پولیس کو 4 سہ ماہیبجٹ جاری کرتی ہے ۔رواں مالی سال میں پنجاب پولیس کیلئے ایک کھرب 83 ارب کا بجٹ منظور کیا گیا تھا ۔آئی جی آفس کا فنانس ڈیپارٹمنٹ آئندہ چند روز تک پنجاب پولیس کے اضلاع اور یونٹس کو بجٹ جاری کرے گا۔
(روز نامہ دنیا)
***********************