لاہور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے غیر مصدقہ واقعہ کا معاملہ۔
مبینہ واقعہ کے متعلق اگر کسی شہری کے پاس کوئی بھی انفارمیشن ہے تو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاہور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے غیر مصدقہ واقعہ کے بارے ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ مبینہ واقعہ کے متعلق اگر کسی شہری کے پاس کوئی بھی انفارمیشن ہے تو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں، شہری 15 پر کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ غیر مصدقہ واقعہ کے متعلق ہر پہلو کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، قانون و انصاف کی بالادستی کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1018)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, October 15, 2024