وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ویژن محفوظ پنجاب، پولیس ٹیموں کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
پنجاب پولیس صوبہ بھر میں مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل، مختلف وارداتوں میں مطلوب 01 لاکھ 81 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار،
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پولیس ٹیموں کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور پولیس ٹیمیں صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہیں، مختلف وارداتوں میں مطلوب 01 لاکھ 81 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں۔
رواں سال صوبہ بھر میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 99 ہزار 683 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے، گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 17290، بی کیٹیگری کے 82393 اشتہاری شامل ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 55 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے،اے کیٹیگری کے 4858 اور بی کیٹیگری کے 50979 عدالتی مفروران شامل ہیں، دوران آپریشنز 26 ہزار سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار ہوئے، اے کیٹیگری کے 14819، بی کیٹیگری کے 11268 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب 83 سے زائد اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 57 ہزار سے مجرمان گرفتار کئے گئے، 21306 اشتہاری مجرمان، 24767 عدالتی مفرور اور 11 ہزار سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش، کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں اور کارکردگی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1017)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, October 15, 2024