آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے نبرد آزما بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پر عزم
تھیلیسمیا کا شکار 154 بچوں کو 15 ہزار روپے ماہانہ فی کس کے تناسب سے تھرڈ کوارٹر ہیلتھ وظائف کی رقوم جاری، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے نبرد آزما بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے مسلسل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے تھیلیسمیا کا شکار بچوں کیلئے تھرڈ کوارٹر ہیلتھ وظائف کی رقوم جاری کر دی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تھیلیسمیا کا شکار 154 بچوں کو 15 ہزار روپے ماہانہ فی کس کے تناسب سے طبی اخراجات کی ادائیگی کی گئی ہے، جو جولائی تا ستمبر اخراجات کیلئے 45 ہزار روپے فی کس جبکہ مجموعی طور پر 69 لاکھ 53 ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تھیلیسمیا سے متاثرہ ہر بچے کو 15 ہزار روپے ماہانہ اور01 لاکھ 80 ہزار روپے سالانہ دئیے جا رہے ہیں،مریض بچوں کے بلڈ ٹرانسفیوژن کے لئے سندس، فاطمید، النور فاؤنڈیشن سمیت مختلف اداروں، ہسپتالوں سے معاہدے کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کا جدید ترین طریقہ علاج اور ریسرچ کے مطابق علاج کروایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تھیلیسیمیا ایک کڑا چیلنج ہے، والدین کے تعاون سے بیماری کو شکست دیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو نارمل زندگی گزارنے کے لئے بھرپور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے، کامیاب شہری بنانے کے لئے مکمل سپورٹ جاری رہے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ملازمین اپنے بچوں کے علاج میں معاونت کے لئے 'ہمارے پھول' پراجیکٹ کے تحت رجسٹریشن کروائیں تاکہ طبی مسائل سے دوچار بچوں کو علاج معالجے میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جاسکے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1016)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, October 15, 2024