مریدکے میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، دادا پوتا جاں بحق، آئی جی پنجاب کا نوٹس

Oct 13, 2024

لاہور،مریدکے،شیخو پورہ(کر ائم رپو رٹرسے ، نامہ نگار،نمائندہ جنگ) مریدکے کی آبادی لطیف پارک ڈیرہ حاجی لطیف پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے سابق چئیرمین بلدیہ مریدکے 80 سالہ حاجی لطیف مہر اسکا پوتا30سالہ عبیداللہ مہر موقع پر جانبحق جبکہ بیٹا سابق ناظم 55سالہ تنویر مہر شدید زخمی ہوگیا جسے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مریدکے ٹائون کے رہائشی رانا چن کے مکان کے تنازع کے سلسلہ میں حاجی لطیف کے ڈیرے پر پنچائت جاری تھی کہ مبینہ طور پر رانا چن وغیرہ نے فائرنگ کردی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دادا ، پوتے کے جاں بحق اور بیٹے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا کہ سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیموں نے موقع پر موجود سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ، جلد گرفتار کر لیں گے۔

(روز نامہ جنگ)

***********************