آئی جی پنجاب کا ٹریفک حادثہ میں سب انسپکٹر علی عباس کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Oct 13, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جھنگ سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایس ایچ او کانڈیوال سب انسپکٹر علی عباس کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جاں بحق افسر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سب انسپکٹر علی عباس کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، محکمہ پولیس علی عباس کے اہلخانہ کے شانہ بشانہ موجود رہے گا، انہوں نے ڈی پی او جھنگ کو سب انسپکٹر کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھنے اور ہر ممکن معاونت کی ہدایت کی ۔

(روز نامہ جہان پاکستان)

***********************