عمران رزاق ایس ایس پی راولپنڈی تعینات، 32 ڈی ایس پی بھی تبدیل

Oct 13, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب نے ایک ایس پی اور 32 ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دیئے ،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی سینٹیفیک ٹریننگ ونگ پنجاب کانسٹیبلری سہالہ عمران رزاق کو تبدیل کرکے ایس ایس پی (آر آئی بی) راولپنڈی ریجن تعینات کردیا ہے اس کے علاوہ تقرری کے منتظرفخر بشیر راجہ کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن باغبانپورہ تعینات کردیا ہے جبکہ وہاں تعینات منصور الحسن کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کاہنہ ، ڈی ایس پی (پی ایچ پی)ہیڈ کوارٹر لاہورکامران زمان خان کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن نولکھا ،ڈسٹرکٹ افیسر سپیشل برانچ لاہور فیاض حمید کو ڈی ایس پی آپریشن نولکھا، ڈی ایس پی موبائلز اقبال ٹائون دانش آصف رانجھا کو ڈی ایس پی آرگنائز کرائم سٹی ڈویژن لاہور جبکہ وہاں تعینات قدیر احمد کو تبدیل کرکےڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کینٹ ڈویژن ، ڈی ایس پی لیگل ٹو فیصل آباد محمد شہزاد خان کو ڈی ایس پی لیگل سروس معاملات لاہور جبکہ وہاں تعینات ڈی ایس پی مس امبر جہاں کو ڈی ایس پی لیگل تھری آپریشن لاہور جبکہ وہاں تعینات میاں زیارت علی خان کو ڈی ایس پی لیگل ٹو فیصل آباد ،ڈی ایس پی تلہ گنگ چکوال نصیر احمد شاہ کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی (آر آئی بی)ٹو ڈی جی خان ریجن ،ڈی ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب لاہور شاہد عنایت بھٹی کو ڈی ایس پی تلہ گنگ چکوال،ڈی ایس پی انٹرنل اکائونٹیبلیٹی برانچ سرگودہا ریجن محمد طارق ملک کو( اے ڈی آئی جی)سرگودہا ریجن ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ عابد علی لالی کو ڈی ایس پی انٹرنل اکائونٹیبلیٹی برانچ سرگودہا،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ون سرگودہا آفتاب احمد کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز امجد محمود کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم منڈی بہائوالدین ،ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ شیخوپورہ صداقت علی کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی (پی ایچ پی) مظفرگڑھ لیہ،ڈی ایس پی لیگل ون قصور فیصل سردار ڈی ایس پی لیگل ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب لاہور،ڈی ایس پی لیگل ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب نازیہ اقبال کو ڈی ایس پی لیگل ون قصور،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نارروال محمد خلیل ملک کو ڈی ایس پی انترنل اکائونٹیبلیٹی برانچ ساہیوال ریجن،ڈی ایس پی (پی ایچ پی) حافظ آباد فضل احمد کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نارروال،ڈی ایس پی مہر آباد سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی طارق رانجھا کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب ڈی ایس پی لیگل خوشاب جاوید سرور کو ڈی ایس پی لیگل ٹو سرگودہا،ڈی ایس پی ڈالفن سکوارڈ صدر لاہور محمد نعیم انور کو ڈی ایس پی صدر نارروالجبکہ وہاں تعینات محمد الیاس کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ سیالکوٹ جبکہ وہاں تعینات سجاد اکبر کو ڈسٹرکٹ افیسر سپیشل برانچ شیخوپورہ،تقرری کے منتظر منصور بلال کو ڈسٹرکٹ افیسر سپیشل برانچ فیصل آباد ،تقرری کے منتظر سعادت علی کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سپیشل برانچ ملتان اور تقرری کے منتظر محمد عمران حیدر کو ڈی ایس پی فنگر پرنٹ بیورو انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جہلم مسعود مظہر کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز چکوال،ڈسٹرکٹ افیسر سپیشل برانچ فیصل آباد محمد آصف کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ساہیوال ،ڈی ایس پی نائن (ایس پی یو) پنجاب لاہور صابر حسین کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سیالکوٹ اور ڈی ایس پی انٹرنل اکائونٹیبلیٹی برانچ ساہیوال ریجن وقار احمد کو ڈی ایس پی انٹرنل اکائونٹیبلیٹی برانچ فیصل آباد تعینات کردیا ہے۔

(روز نامہ جنگ)

***********************