وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز
رواں سال میں صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 53 ہزار 323 افراد گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ٹیمیں بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف ترجیحی کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال میں صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 53 ہزار 323 افراد گرفتار ہوئے،بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 91264 مقدمات درج کئے گئے اور 58067 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 07 ہزار سے زائد بجلی چوروں کو سزائیں دلوائی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی کاروائیوں بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 28400 بجلی چور گرفتارہوئے جبکہ 28618 مقدمات درج ہوئے اور 7872 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری کے مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ بجلی چوری کے اشتہاریوں کو فوری گرفتار کیا جائے، ریکوری کی شرح کو مزید بہتر بنایا جائے، متعلقہ بجلی کمپنیوں کے اشتراک سے مقدمات کا بلا تاخیر اندراج اور سخت لائحہ عمل اپنایا جائے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ کی فراہمی جاری رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1013)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, October 14, 2024