لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تعلیم دوست ویژن کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے ریکارڈ سکالرشپس جاری کئے گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال پولیس ملازمین کے 9208 بچوں کو ڈگری پروگرامز کی فیسوں کی ادائیگی کے لئے 62 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد تعلیمی وظائف دئیے گئے جن کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں طلباء اپنی تعلیم مکمل کر رہے ہیں رواں سال پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 833 ملین روپے سے زائد رقم خرچ کی جائیگی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کے بہتر تعلیمی پروگرامز کے انتخاب کیلئے یوٹیوب چینل سمیت دیگر ذرائع سے بھرپور راہنمائی فراہم کر رہے ہیں، شہدا ء اور پولیس کانسٹیبلری کے ہونہار بچوں کو دیگر ممالک میں اعلیٰ تعلیم کیلئے فارن سکالرشپس بھی جاری ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************