پنجاب پولیس کی یونیفارم خریداری کے لئے 90کروڑ روپے مختص

Oct 12, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کی یونیفارم خریداری کیلئے 90کروڑ کے فنڈز مختص کردیئے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختص شدہ فنڈز سے رواں سال تمام کیٹگریز کی یونیفارم کی خریداری کی جائیگی اولیو گرین یونیفارم کی پری کوالیفکیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا اس حوا لے سے چھ کمپنیوں کے کوائف مکمل ہونے پرکمیٹی کو بھجوا دیئے گئے ان کوائف کی کانٹ چھانٹ کے بعد رواں ماہ ٹیکنیکل بڈ ہوگی معیار پر پورا اترنے والی کمپنیز کو فنانشل بڈ میں طلب کیا جائیگا اورکم ریٹ دینے والی کمپنی کو یونیفارم فراہمی کیلئے کنٹریکٹ دیا جائیگا  پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 1لاکھ 34ہزار یونیفارمز ساڑھے چارہزار فی یونیفارم کے حساب سے خریدے گئے تھے40ہزار انسپکشن کے بعد اضلاع میں بھجوا دیئے گئے جبکہ 50ہزارکی انسپکشن جاری ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************