Oct 12, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاہے کہ پولیس فورس ایک فیملی ہے، ہر ملازم اور اسکے اہل خانہ کو درپیش مشکلات کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا تمام سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کے مسائل کا حل گراس روٹ لیول پر یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ پولیس فورس کو درپیش مشکلات اور مسائل کا بلاتاخیر ازالہ یقینی بنایا جائے تاکہ وہ اپنی تمام ترتوجہ فرائض پر مرکوز کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، ازالے بارے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل خالد نوید کی سروس بحالی کی درخواست ضروری کاروائی کیلئے آر پی او ملتان کو بھجوا دی۔ شہید کانسٹیبل امانت علی کی بیٹی کی ایس پی یو ہیڈ کوارٹر سے اوکاڑہ تبادلے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا، اے ایس آئی ذکا اللہ شہید کی اہلیہ کی جانب سے پلاٹ فراہمی کی درخواست فوری ریلیف کیلئے آر پی او سرگودھا کو بھجوا دی۔آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر محمد اسلم (ریٹائرڈ) کی درخواست پر ڈی پی او وہاڑی کو فوری ایکشن اور ریلیف فراہمی کا حکم دیا۔ڈاکٹرعثمان انو رنے اے ایس آئی محمد سرور کے بیٹے کی فیملی کلیم پر کانسٹیبل بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف دینے کی ہدایت دی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد عرفان کی بیٹی کی بیرون ملک تعلیم میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف دینے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن اور ویلفیئر سمیت دیگر امور سے متعلق درخواست پر بھی ریلیف کے احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ جٓناح)
*********************
