پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال کے درمیان ایم او یو پر دستخط

Oct 12, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال  کے درمیان علاج معالجے میں رعایت کیلئے ایم او یو طے پا گیا   سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی ہسپتال کے ایم ڈی ہارون لطیف خان نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ملازمین اور اہلخانہ کو تمام شعبہ جات میں میڈیکل اخراجات میں 15 سے 27 فیصد رعایت ملے گی، پولیس شہدا ء کی فیملیز کو او پی ڈی سروسز پر 27 فیصد جبکہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو او پی ڈی سروسز پر 22 فیصد رعایت ملے گی، ہسپتال میں زیر علاج پولیس ملازمین و اہلخانہ کو مجموعی اخراجات میں 15 سے 22 فیصد تک ڈسکاؤنٹ ملے گا، لاہور انسٹیٹیوٹ آف فرٹیلیٹی اینڈ اینڈوکرینالوجی سنٹر میں پولیس ملازمین کو 25 فیصد رعایت دی جائے گی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر میں بہتری معاونت پر نجی ہسپتال کی انتظامیہ سے اِظہار تشکر کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

***************************