فیصل آباد، دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کامران عادل نے واقعہ کانوٹس

Oct 11, 2024

 

تھانہ سٹی تاندیانوالہ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔سی پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ پل بنگلہ کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے تین افراد 23 سالہ حق نواز ولد سخاوت، 22 سالہ مقصود ولد عالم شیر اور 28 سالہ وقار ولد محمد اعظم (رکشہ ڈرائیور) سکنہ 422 گ۔ ب کو قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد تینوں افراد کی لاشوں کو متعلقہ سٹی تھانہ تاندلیانوالہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کھرل اور سکھیرا گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ لواحقین کے مطابق پرانی رنجش کی بنا پر مخالفین نے عدالت پیشی پر جاتے ہوئے قتل کیا ہے۔ ترجمان فیصل آباد پولیس نے بتایا تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ میں تہرے قتل کے معاملہ پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کامران عادل نے واقعہ کانوٹس لے کر ایس پی صدر ڈویژن سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ایف پی ایس اے کی ٹیم موقع سے شواہد ا کھٹے کر رہی ہے، ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جائے گی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************