گوجرانوالہ:ہائی ویز پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری

Oct 11, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایس پی پٹرولنگ فاروق احمد بھٹہ کی ہدایت پر ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی ریجن بھر میں ہائی ویز پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے اسی تناظر میں پٹرولنگ پولیس ٹیموں نے ای پولیس ایپ کے ذریعے چار اشتہاری مجرمان گرفتار کیے جبکہ پٹرولنگ پولیس ٹیم احمد پور ورکاں نے تین ڈکیت گرفتار کیے جنکے قبضہ سے ایک پسٹل 5 موبائل، ایک موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ہوئی، ملزمان کی شناخت عثمان ،چاند،اور ابو تراب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پٹرولنگ پولیس ٹیم جامکے چیمہ نے تین ناجائز اسلحہ ہولڈرز دانش ،احتشام اور نعمان سے جدید کلاشنکوف رائفل 223بور پسٹل اور گولیاں برآمد کیں علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس ٹیم گلوٹیاں موڑ نے دوران ناکہ بندی کار سوار شراب سپلائر جاوید گل سے بیس بوتلیں ولایتی شراب برآمد کی ایس پی پٹرولنگ فاروق احمد بھٹہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سخت اقدامات اپناے جا رہے ہیں بلا امتیاز کار روائیاں جاری ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************