Oct 10, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے ایک اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کوسعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم اعجاز اصغر 10 برس سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری نے 2014 میں تھانہ ترکھانی فیصل آباد میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری کو قتل کیا تھا۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
