فیصل آباد، تاندلیانوالہ میں پیشی سے واپسی پر ملزمان کی فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کا واقعہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا واقعہ کا نوٹس، آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے فیصل آباد، تاندلیانوالہ میں پیشی سے واپسی پر ملزمان کی فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے سی پی او فیصل آباد کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش اور خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجا ب پولیس نے کہاکہ مقتولین میں حق نواز، مقصود اور ایک راہ گیر وقار شامل ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1003)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, October 10, 2024