سنٹرل پولیس آفس: ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت اجلاس
ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن کی اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021 پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت۔
اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعات اور سٹینڈنگ آرڈر کی روشنی میں کورٹ سے متعلقہ معاملات کو احسن طریقہ سے نمٹایا جائے۔ محمد ادریس احمد
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور اور صوبے کے تمام ایس ایس پیز انوسٹی گیشن، تمام ایس ایس پی RIB اور دیگر افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن محمد ادریس نے اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021 کے حوالے سے بریف کیا۔ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن کی اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021 پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اینٹی ریپ اینڈ ٹرائل ایکٹ کے تحت شیڈول جرائم کی تفتیش SSOIU کرے گا، پنجاب میں SSOIU کے 115 یونٹس اور 1050 تربیت یافتہ تفتیشی افسر موجود ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد نے ہدایت کی کہ شیڈول جرائم کی تفتیش صرف SSOIU کو ہی مارک کی جائے۔ محمد ادریس احمد نے ہدایت کی کہ مدعی یا متاثرہ تفتیش سے مطمئن نہ ہو تو فوری تفتیش تبدیل کرکے ایس پی یا ایس ایس پی خود تفتیش کریں، تبدیلی تفتیش اسی رینک کے افیسر یا اس سے سنئیر رینک کے افیسر کو مارک کی جائے۔ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن محمد ادریس نے تفتیشی افسران کو تفتیش کی خامیاں دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعات اور سٹینڈنگ آرڈر کی روشنی میں کورٹ سے متعلقہ معاملات کو احسن طریقہ سے نمٹایا جائے۔ محمد ادریس احمدنے مزید ہدایت کی کہ لاہور اور فیصل آباد پینڈنگ چالان کو جلد از جلد یکسو کریں۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم، ایس ایس پی ایڈمن کاشف اسلم، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ون میڈم شازیہ سرور، ڈی ایس پی لیگل ون قدیر انور، ڈی ایس پی لیگل ٹو ارسلان سیف بھی اجلاس میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1002)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, October 10, 2024