نیشنل انٹر ڈیپارٹمنل کراٹے چیمپئن شپ: پولیس اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے06 میڈلز جیت لئے
میڈلزونر کھلاڑیوں کی کیش انعامات اور سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان
نیشنل انٹر ڈیپارٹمنل کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس اتھلیٹس نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے06 میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔ نشتر سپورٹس ہال کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں 05 سے 09 اکتوبر تک نیشنل انٹر ڈیپارٹمنل کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان آرمی، واپڈا، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان پولیس ٹیم کی کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔نیشنل چیمپئن شپ میں مرد و خواتین کے تقریبا 200 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان پولیس ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 03 سلور اور 03 برونز میڈلز جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی۔
پیٹرن پاکستان پولیس کراٹے ٹیم ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان کی میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہاکہ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی کیش انعامات اور سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1001)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, October 10, 2024