آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: دھاتی ڈور و پتنگ بازی سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: دھاتی ڈور و پتنگ بازی سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن
رواں سال صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 11863 ملزمان گرفتار، 11248 مقدمات درج۔ ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر دھاتی ڈور و پتنگ بازی سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے، لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 11863 ملزمان گرفتارہوئے، 11248 مقدمات درج کئے گئے، 10686 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے، ڈور کی 82694 چرخیاں اور 04 لاکھ 64 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کی گئیں، صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے کریک ڈاؤن میں 2694 ملزمان گرفتار ہوئے 2627 مقدمات درج ہوئے، ملزمان کے قبضہ سے 2301 چرخیاں اور 50 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ انسانی جان کے دشمن سفاک عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کاروائی یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ دھاتی ڈور و پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے، والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی خطرناک کھیل اور کاروبار کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1000)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
Press Release Date: 
Thursday, October 10, 2024