آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کاروائیاں جاری
رواں سال سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں اب تک 753 ملزمان گرفتار، 999 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
رواں سال صوبہ بھر میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 01 لاکھ 33 ہزار 737 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور 09 اکتوبر: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ک ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کاروائیاں جاری ہیں اور تمام اضلاع میں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں اب تک 753 ملزمان گرفتار ہوئے، 999 مقدمات درج کئے گئے، اسی طرح صوبائی دارالحکومت میں انسداد سموگ کاروائیوں میں 71 ملزمان گرفتاراور 180 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 01 لاکھ 33 ہزار 737 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 21 کروڑ 04 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، غیر معیاری فٹنس پر 43045 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا، زیادہ دھواں چھوڑنے پر 2510 گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کیے گئے،1476 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے، زہریلا دھواں چھوڑنے والی 163 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی ار بھی درج کرائی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول شاہراہوں پر سموگ کا باعث بننے والی وہیکلز کے خلاف اقدامات میں تیزی لائیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ سے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، صوبہ بھر میں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں، کھیتوں میں آگ لگانے پر فوری کاروائی کی جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس سموگ کے تدارک کیلئے انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے، آئی جی پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات تیز کرنے کیلئے فیلڈ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ فصلوں کی باقیات، بھٹہ مالکان اور کوڑا کرکٹ جلانے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر996)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, October 9, 2024