آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور میں چینی قونصلیٹ آمد، ڈپٹی قونصل جنرل مسٹر ژ اؤ کے (Zhao Ke) سے ملاقات،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور میں چینی قونصلیٹ آمد، ڈپٹی قونصل جنرل مسٹر ژ اؤ کے (Zhao Ke) سے ملاقات،
آئی جی پنجاب کا ڈپٹی قونصل جنرل سے کراچی دہشت گردی حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چینی قونصلیٹ آفس لاہور کا دورہ کیا اور ڈپٹی قونصل جنرل مسٹرژاؤ کے (Zhao Ke) سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے چینی ڈپٹی قونصل جنرل سے کراچی دہشت گردی حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چینی ڈپٹی قونصل جنرل مسٹرژاؤ کے (Zhao Ke) سے جاں بحق شہریوں کے خاندانوں سے اظہار یک جہتی کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس دکھ کی اس گھڑی میں چینی حکومت اور جاں بحق شہریوں کے خاندان کے ساتھ ہے، افسوس ناک واقعہ پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، سی پیک منصوبوں، چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چینی باشندوں کی نقل و حرکت کے دوران تمام روٹس پر سکیورٹی مزید موثر بنائی گئی ہے، چینی باشندوں کے روٹس پر تمام گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کو چیکنگ یقینی بنایا جارہا ہے۔
چینی ڈپٹی قونصل جنرل مسٹرژاؤ کے (Zhao Ke)  نے پنجاب میں مختلف پراجیکٹس پر چینی ماہرین اور شہریوں کے سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا، ڈپٹی قونصل جنرل مسٹرژاؤ کے (Zhao Ke)  نے کہا کہ پنجاب پولیس سی چینی شہریوں، رہائش گاہوں اور پراجیکٹس کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ چینی شہریوں کی سکیورٹی، رہائش گاہوں، دفاتر، ورکنگ سائٹس کی حفاظت انتہائی جانفشانی سے سر انجام دے رہی ہے، پنجاب پولیس اور چین کے درمیان انفارمیشن شئیرنگ اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے،  ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی، ڈی آئی جی سپیشل برانچ سید خرم علی، ایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال سمیت دیگر سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر995)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, October 8, 2024