سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل
رواں سال کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 5351 گینگز کا خاتمہ، 13124 مجرمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
مجرمان کے قبضہ سے 05 ارب 80 کروڑ روپے کی پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی زیر قیادت پنجاب پولیس صوبہ بھر میں سنگین جرائم کے خاتمے کے مشن میں مصروف عمل ہے اور لاہور سمیت تمام اضلاع میں خطرناک کریمنل مجرمان کی سرکوبی کیلئے کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 5351 گینگز کا خاتمہ کیا گیا، صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 13124 مجرمان گرفتار کئے گئے، مجرمان کے قبضہ سے 05 ارب 80 کروڑ روپے کی پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا، مال مسروقہ میں 1514 گاڑیاں، 23062 موٹر سائیکلیں، 2167 تولے سونا، 9496 موبائل فونز، اور 4755 مال مویشی شامل ہیں جنہیں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے، اسی طرح مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 04 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کیش برآمد کیا گیا۔، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں 3049 گینگز کا خاتمہ کرتے ہوئے 6782 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجرمان کے قبضے سے 02 ارب 70 لاکھ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈکیتی، قتل، اغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ہاٹ سپاٹ ایریاز میں موثر پٹرولنگ، پلاننگ اور ٹارگٹڈ آپریشنز سے مجرمان کا صفایا کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی سرکوبی میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر994)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, October 8, 2024