پنجاب پولیس رحیم یار خان کا کچہ کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن،
پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث کچہ ایریا کے مزید دو ڈاکو نصیر عرف میلہ لٹھانی اور طارق جھکرانی ہلاک، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن سرانجام دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث کچہ ایریا کے مزید دو ڈاکو نصیر عرف میلہ لٹھانی اور طارق جھکرانی کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے۔ہلاک ڈاکو نصیر عرف میلہ لتھانی بھونگ میں پولیس کانسٹیبل اکبر گوپانگ کی شہادت میں پولیس کو مطلوب تھا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس نے چوک شہباز پور کے علاقے میں کچہ کریمنلز کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر شدید فائرنگ شروع کر دی، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک ڈاکو اپنے انجام کو پہنچے۔ ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے بھاری اسلحہ، سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیتوں میں فرار ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ رانا رمضان، انچارج سی آئی بھونگ جبران جیراڈ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا،پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں، جدید اسلحہ، ایلیٹ کمانڈوز کی معاونت حاصل تھی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیم کو کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کاروائی پر شاباش دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ کچہ کریمنلز کو امن کا گہوارہ بنانا مشن ہے، ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر993)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, October 8, 2024