مقدمہ قتل کا اشتہاری 5برس بعد سعودی عرب سے گرفتار

Oct 05, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری قمر عباس 05 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا، اشتہاری قمر عباس نے 2019 میں تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقے میں فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیا تھا،واقعہ کی وجہ فریقین کے سابقہ مقدمات اور زمین پر قبضہ کا تنازع تھا، اشتہاری قمر عباس 05 برس سے منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا۔ سپیشل آپریشن سیل نے انٹرپول سے ملزم قمر عباس کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، سعودی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاہور ائیر پورٹ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 82 ہوگئی، یہ مجرمان ڈکیتی، قتل، اغواء اور فراڈ سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

**************************