سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ازالے کیلئے احکامات جاری،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس فورس ایک فیملی ہے، ملازمین کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آرپی او ز، ڈی پی اوز ماتحت سٹاف کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انکے مسائل کے حال کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر (ریٹائرڈ) ظہیر الدین بابر کے بیٹے کے علاج میں معاونت کی درخواست پر کاروائی کے لیے ڈی آئی جی ویلفیئر کو ہدایات جاری کیں، لیڈی کانسٹیبل سمیرا رمضان کی سرکاری رہائش فراہمی کی درخواست پر آر پی او گوجرانوالہ کو ریلیف کی ہدایت دی۔ سابق کانسٹیبل وقاص علی کی سروس میں بحالی کی درخواست پر آر پی و ساہیوال کو ہدایات جاری کیں، ہیڈ کانسٹیبل ذکا اللہ (مرحوم) کی اہلیہ کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت دی۔ کانسٹیبل محمد حنیف شہید کی اہلیہ کی بیٹے کی بطور جونیئر کلرک بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کے احکامات جاری کئے، کانسٹیبل محمد صادق کی اہلیہ بشیراں بی بی کی طبی علاج میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت دی۔ کانسٹیبل محمد ارشد مرحوم کی اہلیہ کی جانب سے سرکاری کوارٹر فراہمی کی درخواست ایکشن کیلئے سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تمام افسران بھجوائی گئی درخواستوں پر فوری کاروائی سے ریلیف فراہم کریں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر990)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
Press Release Date: 
Monday, October 7, 2024