انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہر ماہ لاکھوں شہری پولیس خدمت مراکز سے ایک درجن سے زائد پولیسنگ خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ رواں سال کے دوران 19 لاکھ 06 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 05 لاکھ 36 ہزار سے زائد شہریوں نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 08 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کروائی،4207 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویری فیکیشن کروائی،01 لاکھ 44 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 20 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی،01 لاکھ 22 ہزار شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، 60 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کا اندراج گمشدگی جبکہ 4397 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 83 ہزار شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی، 192 ویمن وائیلنس رپورٹ درج ہوئیں، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 71 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا، 1293 شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن کروائی ہے.
(روز نامہ نوائے وقت)
***********************
