پنجاب ہائی وےپٹرول کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

Oct 03, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ہائی ویز پر جرائم کی بیخ کنی، حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی  خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری میں پنجاب ہائی وے پٹرول کا کلیدی کردارہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پی ایچ پی کی ٹیمیں صوبہ بھر میں شاہرات پر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین عمل درآمد کروانے کیلئے شب و روزکوشاں ہیں، انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائیاں جارہی ہیں، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے مہم بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے ماہِ ستمبر 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 2.8 ملین افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 512 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.3 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 212 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 29 ہزار سے زائد اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر  1172 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
(روز نامہ جناح)
********************