لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی زیر نگرانی لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان اور جرائم پیشہ افراد، دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے اہل خانہ کی درخواستوں پر فوری ریلیف کے احکامات بھی جاری کئے، تفصیلات کے مطابق اینٹی سموگ کارروائیوں میں رواں سال کریک ڈاؤن میں 729 ملزمان گرفتار، 939 مقدمات درج کئے گئے، لاہور میں 71 ملزمان گرفتار، 180 مقدمات درج کئے گئے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے ماہِ ستمبر 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ای پولیس پوسٹ ایپ 2.8 ملین افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 512 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، 212 چوری شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، 18 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری، 64 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا، پولیس خدمت مراکز پر 13023 شہریوں کو خدمات فراہم کی گئیں، منشیات فرو ش بھی گرفتار، سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین سے ملاقات کے دوران آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے بروقت احکامات جاری کئے۔ ٹیلی کمیونیکیشن کے کانسٹیبلان مظفر علی، محمد عظیم اور سید آصف حسین، اے ایس آئی محمد ممتاز کی اہلیہ،کانسٹیبل محمد افضل،ریٹائرڈ ایس پی محمد باقر ، ڈرائیور کانسٹیبل شمشاد علی کی درخواستوں پر ریلیف کی ہدایت دی۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس کا دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں کریک ڈاؤن جاری،رواں سال صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 11787 ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان کے قبضے سے 34 ہزار دھاتی ڈوریں و چرخیاں اور 05 لاکھ سے زائد پتنگیں برآمد ہوئیں، لاہور میں کریک ڈاؤن کے دوران 2633 ملزمان کوگرفتار کئے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
