Oct 03, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے کہاکہ پولیس فورس ایک فیملی ہے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ ماتحت سٹاف کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے مسائل کا ازالہ کرکے ہی ہم ان سے بہتر کارکردگی حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے بروقت احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب نے ٹیلی کمیونیکیشن کے کانسٹیبلان مظفر علی، محمد عظیم اور سید آصف حسین کی پروموشن درخواست پر ڈی آئی جی ٹیلی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے اے ایس آئی محمد ممتاز (مرحوم) کی اہلیہ کی فیملی کلیم پر بیٹے کی بطور کانسٹیبل بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل محمد افضل کی طبی بنیاد پر ریٹائرمنٹ اور بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ضروری کاروائی کیلئے سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی۔
(روز نامہ جہان پاکستان)
***********************
