سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کے فوری ازالے کیلئے ضروری احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے کہاکہ پولیس فورس ایک فیملی ہے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ ماتحت سٹاف کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے مسائل کا ازالہ کرکے ہی ہم ان سے بہتر کارکردگی حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے بروقت احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب نے ٹیلی کمیونیکیشن کے کانسٹیبلان مظفر علی، محمد عظیم اور سید آصف حسین کی پروموشن درخواست پر ڈی آئی جی ٹیلی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے اے ایس آئی محمد ممتاز (مرحوم) کی اہلیہ کی فیملی کلیم پر بیٹے کی بطور کانسٹیبل بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل محمد افضل کی طبی بنیاد پر ریٹائرمنٹ اور بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ضروری کاروائی کیلئے سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی۔ آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ ایس پی محمد باقر کی پنشن اجراء سے متعلق درخواست پر اے آئی جی فنانس کو فالو اپ اور ریلیف کی ہدایت دی، ڈرائیور کانسٹیبل شمشاد علی کی چار علیل بچوں کے علاج میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر فوری ایکشن سے ملازمین اور انکے اہلخانہ کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے، سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کو درپیش مسائل کے ازالے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر975)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, October 2, 2024