پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام کیلئے ان ایکشن، سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری،

پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام کیلئے ان ایکشن، سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری،
رواں سال سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں 729 ملزمان گرفتار، 939 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی زیر نگرانی پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ان ایکشن ہے اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال یکم جنوری سے سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں 729 ملزمان گرفتار، 939 مقدمات درج کئے گئے، صوبائی دارالحکومت میں انسداد سموگ کاروائیوں میں 71 ملزمان گرفتار، 180 مقدمات درج کئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ سے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ پنجاب ہائی وے پٹرول اور ٹریفک پولیس شاہراہوں پر سموگ کا باعث بننے والی وہیکلز کے خلاف اقدامات میں تیزی لائیں، ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس سموگ کے تدارک کیلئے انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے،  صوبہ بھر میں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں، کھیتوں میں آگ لگانے پر فوری کاروائی کی جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات تیز کرنے کیلئے فیلڈ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات، بھٹہ مالکان اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف فی الفور سخت قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر974)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
 
 
 
Press Release Date: 
Wednesday, October 2, 2024