شہریوں کو ڈیجیٹل پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس کا ایک اور پراجیکٹ مکمل
آئی جی پنجاب کی قیادت میں اے ایس پی کاہنہ معاذ الرحمن نے صوئے آصل رائے ونڈ روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ نئے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کو ڈیجیٹل پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس کا ایک اور پراجیکٹ مکمل ہوگیاہے جس سے لاہور کے مضافات کے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبہ بھر میں 100 سے زائد خدمت مراکز شہریوں کو پولیسنگ کی ڈیجیٹلائزڈ خدمات فراہم کر رہے ہیں، رواں سال 18 لاکھ، 86 ہزار 360 شہری پولیس خدمت مراکز سے 14 سے زائد سروسز حاصل کر چکے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ شہریوں کیلئے سروس ڈلیوری کو بطور خاص آسان بنا رہی ہے،سمارٹ سیف سٹیز کے ساتھ پولیس خدمت مراکز کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج صوئے آصل رائے ونڈ روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز کے افتتاح کے موقع پرکیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں اے ایس پی کاہنہ معاذ الرحمن نے فیتہ کاٹ کراسٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز کا افتتاح کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ نجی ہاؤسنگ سکیم کے تعاون سے بنایا گیا پولیس خدمت مرکز جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ ہے جہاں ایک ہی چھت تلے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ، پولیس ویریفیکیشن، لائسنس کی تجدید اور کرایہ داری اندراج سمیت خدمت مرکز کی تمام سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں آج 19ویں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا گیا ہے، قبل ازیں 18 خدمت مرکز فعال ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کی سہولت اور گھر کی دہلیز پرپولیسنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے حامل پراجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن اور دیگر سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر972)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, October 1, 2024