مال روڈ پر نابینا افراد کے احتجاج کا معاملہ

مال روڈ پر نابینا افراد کے احتجاج کا معاملہ
پولیس کی طرف سے نابینا افراد پر تشدد نہیں کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
 پولیس کو نابینا افراد کی طرف سے ہاتھا پائی اور مزاحمت کا سامنا ہے، پولیس کے متعدد افسران و جوان زخمی ہوئے، ترجمان پنجاب پولیس
 
مال روڈ پر نابینا افراد کے احتجاج کے معاملہ کے حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے نابینا افراد پر تشدد نہیں کیا گیا، پولیس لاء اینڈ آرڈر یقینی بنانے کے لئے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پولیس کو نابینا افراد کی طرف سے ہاتھا پائی اور مزاحمت کا سامنا ہے، پولیس لاء اینڈ آرڈر یقینی بنانے کیلئیضروری اقدامات عمل میں لا رہی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ احتجاج میں شامل افراد کی طرف سے پولیس اہلکاروں کو زخمی بھی کیا گیا ہے، نابینا افراد کے احتجاج کے دوران پولیس کے مندرجہ ذیل افسران و جوان زخمی ہوئے جن میں ایس ایچ او لٹن روڈ وقاص، محمد نعمان مقصود سول لائن، شہریار  اے آر ایف قربان لائن، طاہر، اے آر ایف سپیشل سکواڈ سگیاں، نعمان علی سول لائن، سفیان اے آر ایف، ارسلان اے آر ایف، کانسٹیبل ایمنول اے آر ایف، دانیال احمد اے آر ایف  اور عزیز اے آر ایف شامل ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر971)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, October 1, 2024