سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل

سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل
رواں سال کے دوران جرائم کی وارداتوں میں ملوث 5127 گینگز کا خاتمہ، 12809 مجرمان گرفتار کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس صوبہ بھر سے سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں اور آر پی اوز، ڈی پی اوز کی زیر نگرانی پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 5127 گینگز کا خاتمہ کیا گیا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 12809 مجرمان گرفتار کئے گئے، مجرمان کے قبضہ سے 05 ارب 68 کروڑ 90 لاکھ روپے کی پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا، مال مسروقہ میں 811 گاڑیاں، 12830 موٹر سائیکلیں، 1957 تولے سونا، 4737 موبائل فونز اور 106 مال مویشی شامل ہیں۔  مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 04 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کیش بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں 2863 گینگز کا خاتمہ اور 6573 ملزمان گرفتار کئے گئے، مجرمان کے قبضے سے 01 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد پراپرٹیز (مال مسروقہ) برآمد کیا گیا،  
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے منظم جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈکیتی، قتل، اغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں موثر پلاننگ اور ٹارگٹڈ آپریشنز سے مجرمان کا صفایا کیا جائے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر970)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, October 1, 2024