وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز
گذشتہ ایک سال میں صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 01 لاکھ 04 ہزار 808 افراد گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 139484 مقدمات درج، ترجمان پنجاب،پولیس
 
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قانون شکنوں کے خلاف ملک بھر میں بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال میں صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 01 لاکھ 04 ہزار 808 افراد گرفتار کیا گیا، بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 139484 مقدمات درج کئے گئے، 96358 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے اور 20 ہزار 205 بجلی چوروں کو جیل بھجوایا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 44696 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا اور 45349  مقدمات درج کئے گئے، لاہور میں 23110 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے، 12131 ملزمان کو جیل بھجوایا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کاروائیاں جاری رکھی جائیں، آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ بجلی چوری کے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے، ریکوری کی شرح کو بہتر بنایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ متعلقہ کمپنیوں کے اشتراک سے مقدمات کا بلا تاخیر اندراج اور  سخت لائحہ عمل اپنایا جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کر رہی ہیں اور قانون شکنوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر969)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, October 1, 2024