سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل محمد رشید (مرحوم) کے بیٹے کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل ناصر محمود کی ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ میں تبادلے کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سب انسپکٹر (ریٹائرڈ) قریشی اعجاز احمد کی بطور انسپکٹر دوبارہ تقرری کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل محمد جمیل احمد کو ٹریننگ برانچ میں تبادلہ منسوخ کرنے کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ریلیف کی درخواست کی، غازی کانسٹیبل محمد کوثر اسلام کی تبادلے منسوخ کرنے کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ویلفیئر اور ایڈمن امور سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔  آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام افسران بھجوائی گئی درخواستوں پر فوری ایکشن لے کر بروقت ریلیف فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔  
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر968)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, October 1, 2024