کامونکی گوجرانوالہ میں کھیتوں سے 02 بچوں کی لاشیں ملنے کا معاملہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس،آر پی اوگوجرانوالہ سے رپورٹ طلب،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کامونکی گوجرانوالہ میں کھیتوں سے 02 بچوں کی لاشیں ملنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوگوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے سی پی اوگوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دینے ا ور واقعہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر مکمل تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزاد لوائی جائے،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک لیب کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، سی پی اومحمد ایاز سلیم نے کہا کہ دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر967)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, September 30, 2024