ڈولفن فورس کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھانے کیلئے اقدامات شروع

Sep 29, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈولفن فورس کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھانے کیلئے اقدامات شروع، وزیراعلیٰ کے حکم پر 31مزید اضلاع میں ڈولفن فورس کا جلد آغاز ہو گا، جس کیلئے 1200موٹرسائیکلیں خریدی جائیں گی، جو 500کی بجائے 150سی سی کی ہوں گی،تمام اضلاع کو بیٹس کے مطابق موٹرسائیکلیں تقسیم کی جائیں گی،نئی بھرتی میں ٹریننگ کرنیوالے جوانوں کوڈولفن فورس میں رکھا جائیگا،مخصوص کورس بھی کرایا جائے گا، یونیفارم ،ہیلمٹ ودیگر متعلقہ سامان کی خریداری کا عمل بھی جلد شروع ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ 2ہزار سے زائد جوان تمام اضلاع میں ڈولفن فورس کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، اس سے قبل لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی میں ڈولفن فورس موجود ہے، ڈولفن فورسز کادائرہ کار بڑھانے کیلئے سمری آئی جی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے جو بعدازاں پنجاب حکومت بھیجی جائے گی۔

(روز نامہ جنگ)

***************************