زخمی ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی صحت یابی کا مشن

Sep 28, 2024

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں زخمی ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے پنجاب پولیس ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے اسی تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور، سیالکوٹ اور قصور کے غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے غازی کانسٹیبل ظفر اللہ کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، قصور پولیس کے غازی ہیڈ کانسٹیبل محمد ندیم کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے۔ لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد یاسین کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے ریجنل پولیس افسران کو دیگر غازی ملازمین کے کیسز از سر نو بھجوانے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ غازی پولیس افسران و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح، ہر ممکن تعاون جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس 1700 سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے، ان غازیوں نے فرض کی راہ اور مجرمان سے مقابلوں میں اپنے اعضاء کی قربانیاں پیش کیں.

(روز نامہ جناح)

*************************